Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس سے اموات میں کمی ، صحتیابی میں اضافہ

اب تک صحتیاب ہونےوالوں کی تعداد 3 لاکھ52 ہزار سے تجاوز کرگئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 168 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعدمجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار178 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف شہروں میں کورونا سے 9 ہلاکتیں ہوئی جس کے بعد اب تک اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 131  ہو گئی ہے۔
کورونا سے صحتیابی میں بھی اضافہ ہوا ایک ہی دن میں 211 افراد کے صحتیاب ہونے کے کووڈ 19 سے 3 لاکھ 52 ہزار 89 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پیر21 دسمبر کو سب سے زیادہ مریض مکہ مکرمہ ریجن میں رہے جن کی تعداد 45 تھی۔

 مکہ ریجن میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی (فوٹو، ٹوئٹر)

ریاض ریجن میں 31 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ مشرقی ریجن میں 25افراد اس مرض میں مبتلا پائے گئے۔
الباحہ ریجن میں 15 ، عسیر ریجن میں 14 اور مدینہ منورہ ریجن میں 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
قصیم اور شمالی حدود ریجن میں 7 ، سات افراد میں کورونا وائرس پایا گیا جبکہ نجران ریجن میں 6 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
الجوف ریجن میں مریضوں کی تعداد 4 رہی جبکہ تبوک ریجن میں 2 اور جازان و حائل ریجن میں ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا 2 ہزار 958 افراد میں کورونا وائرس ایکٹیو ہے تاہم انکی حالت بہتر ہے جبکہ 410 مریضوں کو انکی نازک حالت کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

 جازان اور حائل ریجن میں ایک ایک مریض کی تصدیق ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کی وجہ سے سعودی عرب میں بین الاقوامی سفر پرعارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاکہ لوگوں کو اس وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: