استفسارات کے لیے ٹول فری نمبر 937 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ (فوٹو المحیط ڈاٹ نیٹ)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین مکمل طورپر محفوظ ہے ۔ اب تک جو افراد ویکسین لے چکے ہیں کسی میں بھی مضر اثرات ظاہر نہیں ہوئے۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے ترجمان وزارت صحت کے حوالے سے کہا کہ مملکت میں کورونا ویکسینیشن کے لیے ’صحتی ‘ ایپ پر رجسٹریشن کا مرحلہ انتہائی آسان ہے۔
ویکسین کے حوالے سے ڈاکٹر عبدالعالی نے مزید کہا کہ ابتدائی مرحلہ میں معمر افراد جنہیں متعدی بیماریاں لاحق ہیں یا وہ دائمی شوگر اور اسی قسم کے امراض کا شکار ہیں کے علاوہ مٹاپے کا شکار افراد اور وہ شعبہ طب کے وہ اہلکار جو براہ راست کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں شامل ہیں۔
پہلے مرحلے کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا جس کی رجسٹریشن کے لیے بھی صحتی ایپ پر ہی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ڈاکٹر العبدالعالی نے مزید کہا کہ ویکسین کے بارے میں کسی بھی قسم کے استفسار کے لیے وزارت کے ٹول فری نمبر 937 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
آخر میں ترجمان صحت نے ایک بار پھر یقین دہانی کرائی کہ کورونا ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے جسے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ہر طرح سے جانچنے کے بعد ہی مملکت کےلیے منظور کیا تھا۔