Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغداد کے گرین زون میں راکٹ حملے کی مذمت

بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹوں کا دھماکا ہوا تھا۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں گرین زون کو  نشانہ  بنانے والے شدت پسندوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
عرب نیوز نے سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  ایس پی اے کے مطابق بتایا ہے کہ پیرکو بغداد میں دہشت گرد حملے کے بعد وزارت خارجہ کے حوالے سے یہ بیان جاری کیا  گیا ہے۔

شہریوں کے تحفظ کے لئے عراق کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

وزارت  خارجہ کی جانب سے کہاگیا ہے کہ  عراق کی خودمختاری کو برقرار رکھنے کے لیے اس کی حمایت کرتے  ہیں اور عراق کی حفاظت، استحکام اور اس  کے تحفظ کے لیے اس کے ساتھ ہیں۔
عراق  کے شہریوں اور دیگر رہائشیوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات میں اس کے شانہ بشانہ کھڑا ہیں۔

ایران کے  جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر کشیدگی بڑھی ہے۔(فوٹو العربیہ)

واضح رہے کہ گذشتہ روز اتوار کو بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹوں کا زور دار دھماکا ہوا تھا۔
ایران کے ا یک بڑے جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر کشیدگی بڑھی ہے۔
 

شیئر: