Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تبدیل ہونے والے کورونا‘ کا کوئی مریض مملکت میں نہیں

ماہرین نئے وائرس پر تحقیق کررہے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹرمحمدعبدالعالی نے کہا ہے کہ مملکت میں ابھی تک ’ تبدیل ہونے والے کورونا ‘ وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے ترجمان صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ ’نئی شکل کے کورونا وائرس کے مریض کی مملکت میں موجودگی کے بارے میں باتیں بے بنیاد ہیں ، ابھی تک کسی کوئی ایسا مریض سامنے نہیں آیا جس میں نئی شکل کے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہو‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاحال کورونا وائرس کی نئی تبدیل ہونے والی شکل کے بارے میں ماہرین تحقیق کررہے ہیں ، نئے وائرس کے جینیاتی مرکب کے حوالے سے مصدقہ رپورٹس کا انتظار ہے۔
ترجمان صحت نے مزید کہا کہ ’لوگوں کو چاہئے کہ وہ غیرمصدقہ باتوں پر اعتبار نہ کریں ، درست خبریں مصدقہ ذرائع سے ہی حاصل کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی میں مبتلا نہ ہوں‘۔
وزارت صحت نے اس حوالے سے ٹول فری نمبر 937 بھی جاری کیا ہے جبکہ ٹوئٹر  پر 
@saudiMOH937
  کے ذریعے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
واضح رہے برطانیہ میں کورونا کی جو نئی شکل سامنے آئی ہے اس بارے میں تاحال ماہرین درست طورپرتشخیص نہیں کرسکے تاہم وہاں ظاہر ہونے والے اس نئے وائرس کی وجہ سے سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک نے  احتیاطی طور پر بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: