Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبد اللہ اکنامک سٹی میں تفریحی سرگرمیاں

یہ تہوار سعودی موسم سرما کی سیاحت مہم کا ایک حصہ ہے۔(فوٹو کیک نیٹ)
سعودی سیاحتی اتھارٹی کے تعاون سے کنگ عبداللہ اکنامک سٹی (کے اے ای سی) میں "ورلڈ آف مومنٹس" میلے کی تفریحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
عرب نیوز  میں شائع ہونے  سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ تہوار سعودی موسم سرما کی سیاحت مہم کا ایک حصہ ہے جسے "موسم سرما آپ کے  ارد گرد ہے" کا عنوان دیا گیا ہے۔

یہ پروگرام جدید ماحول میں  وسیع پیمانے پر سرگرمیاں پیش کرتا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

کنگ عبد اللہ اکنامک سٹی نجی مالی امداد سے تیار ہونے  والا دنیا میں سب سے بڑا ایک نیا شہر آباد ہو رہا ہے۔
یہ میلہ اکنامک سٹی کے تفریحی منصوبوں کے پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد اپنے قدیم ساحل اور سرسبز مناظر پر معیار زندگی کو فروغ دینا ہے۔
یہ پروگرام  جدید ماحول میں تفریح ​​اور راحت کے خواہاں  سعودیوں اور غیر ملکیوں  کے لئے وسیع پیمانے پر سرگرمیاں پیش کرتا ہے۔

 میلے کا مقصد قدیم ساحل اور سرسبز مناظر پر معیار زندگی کو فروغ دینا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

اس میلے میں شرکت کرنے والے ساحل سمندر کی سیر ، مقامی اور بین الاقوامی کھانا ، کشتی  رانی ، واٹر سپورٹس ، تیراکی ، غوطہ خوری اور ماہی گیری سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
کنگ عبد اللہ اکنامک سٹی  میں سیاحت اور تفریحی شعبے کے سربراہ  مازن بہامدین نے کہا ہے کہ سعودی سیاحتی اتھارٹی  اکنامک سٹی کے ساتھ تعاون کر رہی ہے تاکہ سیاحوں کی توجہ کا  اہم مرکز بننے میں اس کی مدد کی جاسکے۔
 

شیئر: