Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالینڈ سے آنے والے 34 مسافروں کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا

’مسافروں کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم احتیاطی طور پر انہیں 14 دن کے محدود کر دیا گیا ہے‘ (فوٹو: عکاظ)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ہالینڈ سے ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے 34 مسافروں کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ پرواز پیر کو ریاض پہنچی تھی جس کے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم احتیاطی طور پر انہیں 14 دن کے محدود کر دیا گیا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’رپورٹ منفی آنے کے باوجود مسافروں کو محدود کرنا نئے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اختیار کی جانے والی تدابیر کا حصہ ہے‘
’یہی معاملہ ان تمام مسافروں کے ساتھ کیا جارہا ہے جو 8 دسمبر کے بعد سعودی عرب پہنچے ہیں‘۔
’ان مسافروں کی تعداد 1131 ہے جنہیں کورونا ٹیسٹ کروانے اور گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے‘۔
وزارت نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وبا کے حوالے سے معلومات صحیح ذرائع سے حاصل کی جائیں۔
غیر مستند اور سوشل میڈیا ذرائع سے آنے والی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔

شیئر: