دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کی غرض سے اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر کی سربراہی میں ایک وفد منگل کے روز مراکش پہنچ گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر میر بین شبات کی سربراہی میں وفد مراکش کے فرمانروا شاہ محمد سے ملاقات کرے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی وفد کا حصہ ہیں۔
وفد اسرائیل کی سرکاری ایئر لائن ’ال-عال‘ کی مراکش کے لیے پہلی براہ راست پرواز کے ذریعے دو روزہ دورے پر دارالحکومت رباط کے لیے روانہ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
-
امارات اور اسرائیل میں سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہNode ID: 498571
-
’ بحرین اور اسرائیل امن معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں‘Node ID: 504506
-
اسرائیل مراکش امن معاہدہ، علاقائی رہنماؤں کا خیر مقدمNode ID: 524051
دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پرواز کے افتتاح کے بعد اسرائیل اور مراکش میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
مراکش جانے والے اس تاریخی پرواز پر ہیبریو، عربی اور انگریزی زبان میں ’امن‘ کے الفاظ پینٹ کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے نتیجے میں امریکہ نے چند روز پہلے مراکش کی مغربی صحارا پر خودمختاری کو قبول کر لیا تھا۔
امریکی عہدیداروں نے صدر ٹرمپ کے 20 جنوری کو عہدے سے دستبرداری سے پہلے اسرائیل اور مراکش کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے کی توقع کا اظہار کیا ہے۔
This afternoon, Moroccan officials welcomed Jared Kushner and Israeli National Security Advisor Meir Ben-Shabbat at Rabat’s airport. #AbrahamAccords https://t.co/PCjX2mcm7I
— U.S. Embassy Morocco (@USEmbMorocco) December 22, 2020