Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ

’شہر کی متعدد مارکیٹوں اور پبلک مقامات کا دورہ کرکے ایس او پیز کا جائزہ لیا گیا ہے‘ (فوٹو: واس)
الجوف پولیس نے کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر اور ماسک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق الجوف ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’شہر کی متعدد مارکیٹوں اور پبلک مقامات کا دورہ کر کے ایس او پیز کا جائزہ لیا گیا ہے‘۔
’سماجی فاصلہ کی پابندی نہ کرنے والوں، ماسک نہ پہننے والوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں پر جرمانے کیے گیے ہیں‘۔
’مختلف دکانوں کا جائزہ لے کر اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ وہاں تمام حفاظتی تدابیر پر عمل ہونے کے علاوہ ہر دکان میں گنجائش کے حساب سے اندر آنے والوں کی تعداد کا خیال رکھا جارہاہے‘۔
’کارکن دستانے، ماسک اور ضروری حفاظتی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں، جہاں کہیں بھی خلاف ورزی نظر آئی وہاں جرمانے نافذ کیے گیے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’پبلک مقامات پر بھیڑ لگانے والوں کو بھی جرمانے ہوئے ہیں‘۔

’پولیس نے کہا ہے کہ ’پبلک مقامات پر بھیڑ لگانے والوں کو بھی جرمانے ہوئے ہیں‘ (فوٹو: واس)

’شہری وغیر ملکی تمام حفاظتی تدابیر کےعلاوہ سماجی دوری اور ماسک کی سختی سے پابندی کریں‘۔
’یہ ان کی اور ارد گرد لوگوں کی سلامتی کے لیے ضروری ہے ، بصورت دیگر جرمانے کا شکار ہوسکتے ہیں‘۔

شیئر: