Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسینیشن کے بعد ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کب تک؟

کورونا ویکسینیشن تاریخ کی سب سے بڑی مہم ہے (فوٹو العربیہ)
وزارت صحت کے سیکرٹری برائے امور صحت ڈاکٹر ’ھانی جوخدار‘ کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر کیے جانے والے ضوابط پرعمل آئندہ برس جون تک جاری رہنے کا امکان ہے‘۔ 
ڈاکٹر ھانی جوخدارنے نجی ٹی وی ’العربیہ‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’ مملکت میں شروع کی جانے والی ویکسینیشن کی مہم تاریخ میں سب سے بڑی مہم ہے، یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ویکسینیشن کی یہ مہم مملکت ہی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑی مہم ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں کی گئی تھی‘۔ 

ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی جون 2021 تک جاری رہے گی(فوٹو العربیہ)

سیکریٹری امور صحت نے مزید کہا ’ویکسینیشن کی مہم کامیاب ہونے یعنی مملکت کی 50 سے 60 فیصد آبادی کو ویکسین لگائے جانے کی صورت میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہم ایس او پیز میں نرمی کردیں تاہم اس کے لیے کافی وقت درکار ہوگا‘۔ 
انہوں نے ویکسینیشن کے حوالے سے مزید کہا کہ ’میں یہ نہیں سمجھتا کہ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کے اصول پر عمل جون 2021 سے قبل ختم کیا جاسکتا ہے‘۔ 

جدہ سینٹرمیں توسیع کے بعد یومیہ 30 ہزار افراد کو ویکیسن دی جاسکے گی(فوٹو وزارت صحت)

ویکسینیشن سینٹرکے حوالے سے ڈاکٹر جوخدار کا کہنا تھا کہ ’آئندہ ماہ جنوری میں مملکت کے بیشتر شہروں میں ویکسینیشن سینٹرز کام کرنا شروع کردیں گے‘۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ جدہ میں جمعرات 24 دسمبر کو جس ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا گیا ہے اس میں مزید توسیع کی جائے گی جس کے بعد وہاں یومیہ 30 ہزار افراد کو ویکسین لگانے کی گنجائش ہو جائے گی‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: