کورونا سے شفایاب ہونے والا ویکسین لے سکتا ہے؟
’شفایاب ہونے والا مریض 90 دن گزرنے کے بعد عام افراد کی طرح ویکسین لینے کے قابل ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریض ویکسین لے سکتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’شفایابی کے بعد ویکسین لینے کے لیے مریض کو 90 دن انتظار کرنا پڑے گا۔‘
’90 دن یا اس سے زیادہ گزرنے پر کورونا سے شفایاب ہونے والا شخص عام شخص کی طرح کورونا ویکسین لینے کے قابل ہوگا۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’رجسٹریشن حاصل کرنے والے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ویکسین دی جارہی ہے۔‘
’آئندہ چند دنوں میں ویکسین مہم کو مزید وسعت دی جائے گی، مزید شہروں میں مراکز کھولے جائیں گے۔‘
واضح رہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ دنوں کورونا ویکسین مہم شروع کی تھی جو ملک کی تاریخ میں سب سے بڑی ویکسین مہم ہے۔‘