Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کے لیے 7 لاکھ افراد کی رجسٹریشن

ویکسین کے بارے میں باریک بینی سے معلومات کی گئی ہیں(فوٹو اخبار 24)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹرمحمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا مزید کہنا تھاکہ اب تک 7 لاکھ سے زائد افراد نے خود کو ویکسین لینے کے لیے وزارت کی ایپ پر رجسٹرکرایا ہے-
انہوں نے اس امرکی بھی یقین دہانی کرائی کہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ اور کورونا وائرس کے خلاف جسم میں قوت مدافعت پیدا کرنے کی صلاحیت کی حامل ہے۔

ہاتھوں کی صفائی اور سماجی فاصلے کے اصول پر عمل جاری رکھا جائے (فوٹو اخبار 24)

ڈاکٹر العبدالعالی نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہا کہ اب تک کی حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق کورونا وائرس کی نئی تبدیل ہونے شکل سے  بچاو کے لیے ہمیں وہی  مقررہ ضوابط پر مکمل طور پرعمل کرنا چائیے جس میں ہاتھوں کی صفائی اور سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا شامل ہے۔
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’فائزربائیونٹک‘ ویکسین کے کلینکل ٹرائل کیے گئے ہیں جن میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کے موثر ہونے کے بعد اور تمام رپوٹوں کا باریک بینی سے تجزیہ کیے جانے کے بعد ہی مملکت کے لیے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے منظوری جاری کی گئی تھی۔
ویکسین لینے کے لیے وزارت صحت نے ’صحتی ‘ ایپ پر رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی ہے جہاں مقررہ کیٹگریز کے تحت ویکسین لینے والوں کو رجسٹر کیا جارہا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: