مدینہ منورہ .... مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی نے تعلیمی سال 1438-39ھ میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کیلئے 77 ممالک کے 584طلباءکو داخلے دیدیئے۔ الشریعہ، الدعوة، اصول الدین، القران الکریم، الحدیث الشریف اور عربی لسانیات کی فیکلٹیوں اور غیر عربوں کو عربی سکھانے والے انسٹی ٹیوٹ میں داخلے دیئے گئے ہیں۔ ان میں سے 300ایم اے اور 286پی ایچ ڈی کے طلباءہیں۔ 162کاتعلق سعودی عرب سے ہے جو کل تعداد کا 27فیصد ہیں۔ یمن سے 48، انڈونیشیا سے24، نائجیریا سے 22، ہندوستان سے 18، پاکستان سے 17، افغانستان سے 9، مصر ، الجزائر اور بنگلہ دیش سے 10طلباءشامل ہیں۔ ایرانی طلبا ءکو بھی اعلیٰ تعلیم کیلئے داخلے دیئے گئے۔ ڈپلومہ کورس کے امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ کاغذات کی جانچ پڑتا ل چل رہی ہے۔ مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی میں قیام کے بعد سے لیکر اب تک 200ملکوں و علاقوں کے 70ہزار سے زیادہ طلباء فارغ ہوچکے ہیں۔