Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انجانوں سے جھگڑا بھی کیا اور ہڈیاں بھی توڑیں‘

ٹونکل کھنہ کی تین کتابیں بھی شائع ہو چکی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
بالی وڈ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی ٹوئنکل کھنہ ایک بہترین مصنف کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں جن کی ایک کتاب پر فلم بھی بن چکی ہے جبکہ ’مسز فنی بونز‘ کو سال 2015 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب کا اعزاز حاصل ہو چکا ہے۔
اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی دلچسپ پوسٹس کے باعث ان کے سوشل میڈیا پر لاکھوں کی تعداد میں فالورز ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے سال 2020 کے حوالے سے ایک طویل نوٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے۔ 
ٹوئنکل کھنہ کا کہنا ہے کہ اس مشکل سال کے دوران نہ صرف ان کی چند ہڈیاں ٹوٹیں بلکہ اپنی چوتھی کتاب پر بھی کام کرنا شروع کر دیا۔
ٹوئنکل کھنہ کے لیے 2020 مصروف ترین برسوں میں سے ایک تھا۔
اس دوران انہوں نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے ایک رائٹنگ کورس بھی کیا، ٹائپ کرنے کے بجائے ہاتھ سے لکھنا شروع کر دیا، انجانوں سے جھگڑا بھی کیا اور ساتھ ہی نئے دوست بھی بنائے۔
ٹوئنکل کھنہ نے اپنے نوٹ میں مزید لکھا کہ سال 2020 میں دو بہت ہی بڑی ڈیلز بھی ہاتھ سے چُھوٹ گئیں۔
اس دوران ٹوئنکل کھنہ بے حد پیدل بھی چلیں اور بے خوف ہو کر جیتی رہیں۔
ٹوئنکل کھنہ نے اپنے نوٹ کے آخر میں لکھا کہ جب آپ دیوار کے ساتھ لگا دیے جاتے ہیں تو ہمارے اندر تبدیلی بھی آتی ہے اور ہم آگے بھی بڑھتے ہیں۔
گذشتہ ہفتے ٹوئنکل کھنہ نے اپنی 47 ویں سالگرہ منائی تھی۔
اس موقع پر ان کے شوہر اکشے کمار نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں زندگی کے تمام فیصلے اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ مل کر کرنے کی خوشی ہے۔

شیئر: