Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا کے باعث او پی ڈی کی بندش کے دعوے گمراہ کن‘

 شہری اور غیرملکی کسی بھی پیغام کو مسترد کردیں۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت صحت نے کورونا وائرس کےباعث سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی بند کیے جانے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے اسے گمراہ کن قرار دیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک پیغام وزارت صحت کے نام سے وائرل ہے جس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ وزارت صحت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی تدبیر کے طور پر او پی ڈی بند کردی ہے۔ اتوار سے اس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے-  

سوشل میڈیا پر ایک پیغام وزارت صحت کے نام سے وائرل ہے(فوٹو سبق)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ پیغام جعلی ہے۔ وزارت صحت اس قسم کے پیغام جاری نہیں کرتی۔ 
وزارت صحت نے اپیل کی کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی اس قسم کے کسی بھی پیغام کو مسترد کردیں۔
پیغام میں کورونا ویکسین لگوانے کے لیے تاریخ حاصل کرنے کی خاطر جعلی لنک بھی دیا گیا ہے۔ صارفین ہوشیار رہیں۔ 

شیئر: