Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالم جبہ میں ڈانس پارٹی، ہوٹل انتظامیہ کے خلاف فحاشی کا مقدمہ

ایف آئی آر کے مطابق مقامی ہوٹل کے مالک نے اپنے مہمانوں کو لاؤڈ سپیکر فراہم کیا تھا، جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی
سوات میں پولیس کے مطابق سیاحتی مقام مالم جبہ میں ناچ گانا کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو افراد کے خلاف فحاشی کا مقدمہ درج  کر لیا ہے۔
بدھ کو مالم جبہ تھانے میں ایس ایچ او جاوید اقبال کی مدعیت میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ شاہی نواب نامی کانسٹیبل کے مطابق چند روز قبل مالم جبہ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں 30 سے 40 افراد ناچ رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق پتہ چلا کہ چار جنوری کو ایک مقامی ہوٹل کے مالک اور مینجر نے اپنے مہمانوں کو لاؤڈ سپیکر کی سہولت فراہم کی تھی اور ڈانس پارٹی ہوئی تھی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے اقدام کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی تھی جبکہ سکیورٹی کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا۔
جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، جن میں سے ایک کا تعلق باڑہ اور دوسرے کا تعلق فیصل آباد سٹی سے ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 294 کے مطابق کسی پبلک مقام پر لاؤڈ سپیکر کا ایسا استعمال جو دوسروں کو ناگوار گزرے ایک قابل سزا جرم ہے اور اس کا ارتکاب کرنے والوں کو تین مہینے کی سزا یا جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

شیئر: