واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپٹل ہل کی عمارت پر دھاوے اور ہنگامہ آرائی پر نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر میں اس معاملے پر کافی سنجیدہ تبصرے ہوئے۔
واشنگٹن میں پرتشدد مظاہرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں جنہیں بڑی تعداد میں صارفین نے اپنی ٹائم لائنز کا حصہ بنایا۔
مزید پڑھیں
-
صدر ٹرمپ کے حامیوں کا کیپیٹل ہل پر دھاوا، چار ہلاک، 52 گرفتارNode ID: 530396
-
واشنگٹن ہنگامہ آرائی: ’اسی سے بچنے کے لیے تو پاکستان چھوڑا تھا‘Node ID: 530426
-
ناقدین کا فہم ناقص ہے، امریکہ بنانا ری پبلک نہیں: مائیک پومپیوNode ID: 530696
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے سینیئر تجزیہ کار ریان لیزا نے بھی اس ہنگامہ آرائی کی ایک تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں ٹرمپ کا ایک حامی ہاتھ میں پوڈیم اٹھائے مسکراتے ہوئے اپنی تصویر کھنچواتا نظر آ رہا ہے۔
ویسے تو یہ کیپٹل ہل پر چڑھائی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں سے ایک تھی اور صارفین مذمتی الفاظ کے ساتھ اسے شیئر کر رہے تھے، لیکن ریان لیزا کے اس تصویر کے ساتھ لکھے گئے جملے نے اس سنجیدہ معاملے کو دلچسپ بنا دیا۔
انہوں نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’وائیا گیٹی، ہنگامہ آرائی میں ملوث ایک شخص کیپٹل سے پوڈیم چرا رہا ہے۔‘
Via Getty, one the rioters steals a podium from the Capitol pic.twitter.com/V4spojl40q
— Ryan Lizza (@RyanLizza) January 6, 2021