Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز بڑھ گئے، 140 نئے مریض

گزشتہ ایک ہفتے سے نئے کیسز کی تعداد سو کے قریب تھی۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 140 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے نئے کیسز کی تعداد سو کے قریب تھی۔
 مملکت میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 63 ہزار 949 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز ایک ہزار 948  رہ گئے جن میں سے 312 کی حالت نازک ہے۔

’پچھلے چوبیس گھنٹے میں 158 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

پیر گیارہ جنوری کو وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں 158 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 55 ہزار 706 ہو چکی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے چار اموات ہوئی ہیں۔ اب تک اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 295 تک پہنچ گئی ہے‘۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں رہے جہاں 43 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ شرقیہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 30 رہی ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن میں 28 اور القصیم ریجن میں 13 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 63 ہزار 949 ہوگئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

مدینہ منورہ  اور نجران ریجن میں چھ ، چھ ، تبوک، حائل اور عسیر ریجن میں تین ، تین جبکہ جازان ریجن میں دو مریضوں کا پتہ چلا ہے۔
الباحہ، الحدود الشمالیہ اور الجوف ریجن میں ایک، ایک مریض سامنے آیا ہے۔
یاد رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے لیے وزارت کی ایپ پر رجسٹر کرانے کے بعد مقررہ دن ویکسین لگوائی جا سکتی ہے۔
کورونا ویکسینیشن سینٹر ریاض، جدہ اور الخبر میں قائم کیے گئے ہیں دیگر شہروں میں بھی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔

شیئر: