Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی منگل کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لےلی ۔
 وزیر خارجہ نے ٹویٹ کی’ آج کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے‘۔
’دعا ہے اللہ ہماری قیادت کو شہریوں اور مقیمین کے لیے ویکسین کی فوری اور محفوظ طریقے سے فراہمی کےلیے عظیم کاوشوں پراس کا اجر دے‘۔
انہوں نے ہیلتھ فرنٹ لائن ہیروز پر بھی فخر کا اظہار کیا جو اپنے کام کو پوری لگن اور مہارت سے انجام دے رہے ہیں۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے ویکسین کا پہلا انجیکشن لگوانے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کئی وزرا بھی کورونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لگوا چکے ہیں۔ 

شیئر: