Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہوگا

لاہور... پاکستان سپر لیگ کا فائنل شیڈول کے مطابق5 مارچ کولاہور میں ہو گا ۔حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔ فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فائنل کرانے کی منظوری دی۔ کابینہ اجلاس میں تمام امور پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا۔ فول پروف سیکیورٹی کے لئے تمام ادارے ملکر کام کریں گے۔ پورے صوبے میں سیکیورٹی الرٹ رہے گی۔ اس سے قبل ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا تھا کہ تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد بہتر فیصلہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے صورتحال پیر کو واضح ہوجائے گی۔

شیئر: