شاہ سلمان اور ولی عہد کی طرف سے امیر کویت کو تعزیتی پیغام
شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ’شیخہ فضا کی وفات ہمارے لیے صدمہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں کویتی شاہی خاندان کی خاتون شیخہ فضا جابر الاحمد الصباح کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی طرف سے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو اپنے تعزیتی پیغامات میں شیخہ فضا جابر الاحمد الصباح کے انتقال پر شاہی خاندان سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ شیخہ فضا کی وفات ہم سب کےلیے صدمہ ہے۔
خیال رہے کہ شیخہ فضا جابر الاحمد الصباح گزشتہ روز انتقال کرگئی تھیں۔