Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشہ میں فائرنگ اور وڈیو وائرل کرنے والے گرفتار

مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں عسیر پولیس نے بیشہ کمشنری میں سڑک پر فائرنگ کرنے والے گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ فائرنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔  
اخبار 24 کے مطابق عسیر پولیس نے بتایا کہ سعودی قانون کے بموجب فائرنگ منع ہے۔ بیشہ میں زیر حراست افراد نے نہ صرف یہ کہ سڑک پر کھلے عام فائرنگ کی بلکہ اس کی وڈیو تیار کرکے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھی۔ یہ دہرے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ 
عسیر پولیس کا بیان میں کہنا تھاکہ فائرنگ کرنے والوں نے راہگیروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی تھی۔ یہ بھی خلاف ورزی کا ایک نکتہ ہے۔ انہیں مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شیئر: