Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں کورونا کے مریضوں میں خود کشی کا رجحان

’کورونا کے مریضوں میں خود کشی کرنے والوں کی تعداد 5153 تک پہنچ چکی ہے‘ (فوٹو: الاخبار)
مصر میں کورونا کے نفسیاتی مریضوں میں خود کشی کا بڑھتا ہوا رجحان ماہرین کے لیے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔
سکائی نیوز کے مطابق قاہر کے جنوب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر دو افراد نے خود کشی کی ہے۔
اس سے قبل منوفیہ کمشنری میں ایک نفسیاتی مریض جو ہسپتال میں زیر علاج تھا، مثبت نتیجہ آنے پر دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی تھی۔
اسی طرح کا ایک چوتھا واقعہ حلوان کمشنری میں ہوا جس میں کورونا کی تصدیق ہونے پر مریض نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی تھی۔
مصری ماہرین کا کہنا ہے کہ ’دقہلیہ کمشنری میں بھی ایک مریض قرنطینہ میں تھا، اس کی نفسیاتی حالت بہت خراب تھی، وہ کسی بھی طرح ہسپتال سے نکلنا چاہتا تھا‘۔
’آخر کار وہ بہت تنگ آگیا اور ہسپتال کے کمرے سے چھلانگ لگا کر کود گیا اور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا‘۔
’قلیوبیہ میں ایک 50 سالہ مریض کو کورونا کی تصدیق ہونے پر جب قرنطینہ میں داخل کیا گیا تو اس نے ہاتھ کی رگیں کاٹ کر خود کشی کرلی‘۔
’اسی سے ملتا جلتا واقعہ اسکندریہ میں بھی ہوا ہے‘۔
ماہرین کہتے ہیں ’کورونا کے مریضوں میں خود کشی کرنے والوں کی تعداد 5153 تک پہنچ چکی ہے‘۔
’ان میں سے زیادہ تر خواتین ہیں جن کی شرح 82 فیصد ہے جبکہ باقی مرد ہیں‘۔

’کورونا کے علاج کے ساتھ مریضوں کا نفسیاتی علاج بھی کرنا پڑ رہا ہے‘ ( فوٹو: الاہرام)

مصری ماہرین کا کہنا ہے کہ ’کورونا کے مریضوں میں خود کشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے طبی عملے کو اضافی چیلنج کا سامنا ہے‘۔
’ہمیں کورونا کے علاج کے ساتھ مریضوں کا نفسیاتی علاج بھی کرنا ہوگا‘۔

شیئر: