Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مسجد نبوی میں حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے‘

شیخ سدیس نے ہدایت کی ہے کہ ’احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں کسی کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ مسجد نبوی شریف میں کورونا وائرس کے انسداد کے لیے احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے مسجد نبوی شریف انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ’مسجد کے اندر اور بیرونی صحنوں میں زائرین کی سلامتی کو مدنظر رکھنا بہت ضروری ہے‘۔
’وائرس سے بچنے کے لیے اختیار کی جانے والی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے سے ہی  اس پر قابو پایا جاسکتا ہے‘۔
انہوں نے انتظامیہ کے تمام افراد کو تاکید کی ہے کہ ’احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں کسی کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے‘۔
’حرمین شریفین انتظامیہ نے بحران کے اول روز سے حرمین شریفین کو وائرس سے پاک رکھنے کا عزم کیا ہوا ہے‘۔
’اس مقصد کے لیے سخت حفاظتی تدابیر پر عمل جاری ہے جس کی وجہ سے زائرین حرم سمیت اہلکاروں اور کارکنوں میں ابھی تک کوئی کیس نظر نہیں آیا‘۔

شیئر: