خروج وعودہ میں ایک سے زائد مرتبہ توسیع ہو سکتی ہے؟
فیس ادا کرکے ویزے میں ایک سے زائد مرتبہ تو سیع توسیع ہوسکتی ہے۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ’ بیرون مملکت مقیم غیرملکیوں کے خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) ویزے میں ایک سے زیادہ بار توسیع ہوسکتی ہے بشرطیکہ مقررہ فیس ادا کی جاتی رہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مقامی شہری نے استفسار کیا تھا کہ ’اس کا فیملی ڈرائیور مملکت سے باہر ہے۔ اس کا خروج و عودہ ختم ہوگیا تھا، اس کی توسیع ہوگئی مگر وہ واپس نہیں آسکا۔ کیا بیرون مملکت موجود غیرملکیوں کے خروج وعودۃ ویزے میں ایک سے زائد مرتبہ آن لائن توسیع ہوسکتی ہے۔‘
محکمہ پاسپورٹ کا جواب میں کہنا تھا کہ ’ابشر کے ذریعے سداد سروس پر خروج و عودۃ ویزے کی فیس ادا کرکے خروج وعودہ کی مدت میں ایک سے زائد مرتبہ تو سیع توسیع ہوسکتی ہے‘۔
واضح رہے مملکت میں مقیم تارکین کو وطن جانے کے لیے ایگزٹ ری انٹری ویزا حاصل کرنا پڑتا ہے جس کی ماہانہ فیس 100 ریال ہے۔