Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلطنت عمان میں متعدد پیشے شہریوں کے لیے خاص  

شہریوں کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع مہیا ہوں گے( فوٹو ٹوئٹر)
سلطنت عمان نے سرکاری اور نجی شعبوں میں متعدد پیشے مقامی شہریوں کے لیے خاص کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عمانی وزارت محنت بدھ کو پریس کانفرنس میں مقامی شہریوں کو آگاہ کرے گی کہ وہ کن سرکاری محکموں، اداروں، وزارتوں اور نجی کمپنیوں و اداروں میں کن ملازمتوں کے  لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔
حکومت نے سرکاری اور نجی دونوں اداروں میںب یشتر اسامیاں مقامی شہریوں کے لیے خاص کرنے کا  فیصلہ کیا ہے۔
وزارت محنت مقامی لیبر مارکیٹ کے بگڑے ہوئے توازن کو ٹھیک کرنے اور مقامی شہریوں کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع مہیا کرنے کے لیے کئی نئی سکیموں کا اعلان کرے گی۔
عمانی وزارت محنت کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی بتایا جائے گا کہ 2020 میں حکومت نے مقامی شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے کیا اقدامات کیے تھے اور کس حد تک کامیابی حاصل کی جاسکی ہے۔

 

شیئر: