Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ گیٹ پروجیکٹ میں مقامی کمیونٹی شریک

حکام مقامی کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں حکام مقامی کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ الدرعیہ گیٹ پروجیکٹ کی ترقی کے حوالے سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ڈی اے) نے مقامی لوگوں کو جدید منصوبوں اور سرگرمیوں کی تازہ ترین معلومات فراہم کرنے کےلیے دو دن کے دوران انفارمیشن بریفنگز منعقد کی ہیں۔
معاشی،ورثے اور ثقافتی سکمیوں کا مقصد ’مملکت کے نگینے‘ کو عالمی سیاحتی اور علاقائی اجتماعی مقام میں تبدیل کرنا ہے۔ 
عرب نیوز کے مطابق جمعرات کو اختتام پذیر ہونے والے اجلاسوں میں ترقیاتی، بنیادی ڈھانچے اور ڈیزائن کے منصوبوں پر روشنی ڈالی گئی جو اصل نجدی آرکیٹیکچرل معیار کے ساتھ ساتھ ورثے اور ماحولیاتی مقامات کا احترام کرتے ہیں۔
ماہرین نے اس تاریخی شناخت کو محفوظ رکھتے ہوئے علاقے کے باشندوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کےلیے ڈیزائن کردہ ترقی کے مقاصد کی نشاندہی کی اور شہر کی قدرتی ماحولیاتی خصوصیات کے تحفظ کے لیے اتھارٹی کی کوششوں کو بھی سراہا۔
ہر اجلاس کے بعد الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے صدر دفاتر کا تعارفی دورہ کیا گیا جس کے دوران ترقیاتی سرگرمیوں کے ماسٹر پلان پر نظرثانی کرکے مختلف منصوبوں پر مکمل وضاحت دی گئی اور حکام نے ترقی کے بارے میں مقامی رہائشیوں سے سوالات بھی کیے۔

شاہ سلمان نے نومبر 2019 میں الدرعیہ گیٹ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔(فوٹو ٹوئٹر)

الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے آرکیٹیکچرل ڈیزائن، شہری منصوبہ بندی کے ضوابط، بلڈنگ آرگنائزیشن اور زمین کے استعمال کے معیار کو بڑھانے کے لیے دو ماہ قبل شہری کوڈ کا آغاز کیا تھا۔
 اتھارٹی کا مقصد الدرعیہ کمیونٹی کی خدمت، مقامی امنگوں کو پورا کرنا اوراس کی تاریخی اہمیت کو بڑھانا بھی ہے۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نومبر 2019 میں الدرعیہ گیٹ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

شیئر: