عمان کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنی زمینی سرحدوں کی بندش میں یکم فروری تک توسیع کرے گا۔
عمانی نیوز ایجنسی اونا کے مطابق سرحدوں کی بندش میں توسیع کا فیصلہ کورونا وائرس پر ایمرجنسی کمیٹی نے کی۔
خیال رہے عمان نے سرحدیں گزشتہ ہفتے کورونا وائر کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے خدشے پر بند کی تھی۔
عمان میں فیس ماسک اور بڑے اجتماعات پر پابندی کے ضوابط پر کم عمل درآمد کی وجہ سے بھی وبا کے پھیلنے کے خدشات ہیں۔