امریکہ کے محکمہ خارجہ نے سعودی دارلحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کی حالیہ کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’ہم مزید معلومات اکھٹا کر رہے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
حوثیوں کی سٹاک ہوم معاہدے کی خلاف ورزیاں، سعودی کابینہ کی مذمت
Node ID: 533936
-
ریاض پر حوثیوں کا فضائی ہدف ناکام بنا دیا گیا
Node ID: 534926
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جیسے یمن جنگ کے خاتمے سمیت اصولی سفارتکاری کے ذریعے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں تو ہم اپنے پارٹنر سعودی عرب کو اس کی سر زمین پر حملوں کا دفاع کرنے اور استحکام کو سبوتاژ کرنے والوں کو روکنے میں مدد کریں گے۔‘
العربیہ نیٹ کے مطابق امریکی دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ’امریکہ سعودی عرب میں استحکام کو سبوتاژ کرنے کے کوشاں عناصر کا احتساب کرے گا‘۔
بیان میں امریکہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ‘سعودی عرب پر حملے کی کوششیں بین الاقوامی قوانین کے منافی اور امن کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سبوتاژ کرتی ہیں‘۔
برطانیہ نے بھی سعودی عرب پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔
برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈومینیک راب نے کہا کہ ’برطانیہ اپنے سعودی پارٹنرز کے سا تھ کھڑا ہے‘۔
Yesterday’s attempted aerial attacks on Riyadh, which threatened loss of life, are deeply concerning. We strongly condemn these attacks, and we stand by our Saudi partners
— Dominic Raab (@DominicRaab) January 24, 2021