Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض پر حوثیوں کا فضائی ہدف ناکام بنا دیا گیا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر سینچر کو داغا جانے والا حوثی ملیشیا کا فضائی ہدف ناکام بنا دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’سعودی فضائیہ نے کچھ دیر قبل حوثیوں کی طرف سے ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے‘۔
سوشل میڈیا صارفین نے ریاض کی فضاؤں میں ہونے والے دھماکے کی ویڈیو شیئر کی ہے جب کہ امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے سعودی سرکاری ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’حکام نے حملے کی تصدیق کی ہے۔‘
دوسری جانب یمن کے حوثی باغیوں نے فوری طور پر ریاض پر حملے کا اعتراف نہیں کیا۔
حوثیوں نے ستمبر 2014 سے یمن کے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر رکھا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت میں مارچ 2015 میں ان کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا۔

شیئر: