برطانیہ سے لاہور آنے والے 24 سے زیادہ مسافروں میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کی اطلاعات آئی ہیں۔
اس حوالے سے منگل کو مقامی میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم پنجاب کے محکمہ صحت نے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی ہے۔
پنجاب کے سیکرٹری برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن ریٹائر عثمان نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’گزشتہ دو ہفتوں میں پنجاب کے مختلف شہروں میں 1144 مسافر برطانیہ سے آئے ہیں۔ ان تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 15 کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ہم نے فوری طور پر ان افراد کو قرنطینہ کر دیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
لاہور میں کورونا وبا کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہNode ID: 483901
-
کیا پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کا زور ٹوٹ رہا ہے؟Node ID: 532481
-
کورونا ویکسین کے لیے پاکستانیوں کا انتظار کب ختم ہوگا؟Node ID: 535576