’میونسپلٹی علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے تاریخی مکانات کے علاوہ علاقے کی ثقافتی تہذیب ور ورثے کو محفوظ رکھنا چاہتی ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’اس ہدف کے حصول کے لیے مذکورہ مکان کے علاوہ پورے علاقے میں ایسے 124 مقامات کا نشاندہی کی گئی ہے جو نہ صرف قدیم ہیں بلکہ علاقے کی تہذیب وثقافت کی عکاسی کرتے ہیں‘۔
’جائزے کے بعد ان میں سے 56 مقامات کی ترمیم نو کرکے انہیں سیاحت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے‘۔
’تاریخی مکان کوترمیم نو کے بعد سیاحوں کے لیے کھولا جائے گا‘ (فوٹو: العربیہ)
’یہ وہ مقامات ہیں جو تاریخ، قدیم تہذیب اور ثقافت کا شغف رکھنے والے سیاحوں کے لیے پر کشش ثابت ہوں گے‘۔