شہریوں کے لیے بیرون ملک پروازیں چلانے کی تیاریاں مکمل
’اس کے لیے ایئرلائن نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں جبکہ سفر کے لیے تمام حفاظتی تدابیر کو یقینی بنایا جائے گا‘ (فوٹو: تواصل)
سعودی ایئرلائن نے کہا ہے کہ شہریوں کے لیے بیرون ملک پروازیں چلانے کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی ایئرلائن میں کمیوکیشن شعبے کے سربراہ انجینئر عبد اللہ الشہرانی نے کہا ہے کہ ’31 مارچ سے بیرون ملک سفر کے خواہشند شہری سعودی ایئرلائن کے ذریعہ جاسکتے ہیں‘۔
’اس کے لیے ایئرلائن نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں جبکہ سفر کے لیے تمام حفاظتی تدابیر کو یقینی بنایا جائے گا‘۔
ایئرلائن نے کہا ہے کہ ’کورونا بحران کے باعث شہریوں کا بیرون سفر معطل تھاجسے اب 31 مارچ سے بحال کیا جارہا ہے‘۔
’سعودی ایئرلائن شہری ہوابازی سمیت وزارت صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے شہروں کو بیرون ملک سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے‘۔