Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  کورونا ضوابط کی خلاف ورزیاں، جدہ کورنیش پر تفتیشی مہم

نجران ریجن میں خلاف ورزی پر13 دکانیں سیل کی گئی(فوٹو، سبق)
سعودی عرب میں مکہ ریجن کی پولیس نے کورونا ایس اوپیز پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف جدہ ساحلی تفریحی گاہ پرتفتیشی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق جدہ کمشنری کے مختلف علاقوں میں کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم کے تحت پولیس کی مختلف ٹیموں نے ساحلی تفریح گاہ کا دورہ کیا جہاں آنے والے ایسے افراد جو کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے کا چالان کیا گیا۔
پولیس اہلکاروں نے تفریح گاہوں پر آنے والوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور کوروناایس اوپیز پرعمل کرنے کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا علاوہ ازیں عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف جرمانے بھی گیے گئے۔
واضح رہے عوامی مقامات پر حفاظتی ماسک استعمال نہ کرنےوالوں کے خلاف ایک ہزار ریال جرمانہ کیاجاتا ہے۔ ماسک کی خلاف ورزی پرکیاجانےوالا جرمانہ ادا کرنا ضروری ہے۔

 ساحلی تفریحی مقامات پر سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایات کی جاتی ہے(فوٹو، سبق)

دوسری جانب نجران ریجن میں وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے علاقے میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر 13 دکانوں کو سیل کردیا ۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت تجارت کی ریجنل ٹیموں نے گزشتہ 2 روز میں 706 تفتیشی دورے کیے جن کا مقصد مارکیٹوں میں کورونا ایس اوپیز پرعمل درآمد کو یقینی بنانا تھا ۔

 ایس اوپیز پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی(فوٹو، سبق)

اس حوالے سے وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ایس اوپیز پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔ وزارت نے مختلف تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن کا بنیادی مقصد لوگوں میں کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کویقینی بنانا ہے تاکہ اس مہلک مرض سے جلد از جلد چھٹکارہ حاصل کیاجاسکے۔

 کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر احتیاطی تدابیر سخت کی گئی

واضح رہے وزارت داخلہ کی جانب سے مملکت میں 4 فروری جمعرات کی شب سے 20 افراد سے زیادہ جمع ہونے پر پابندی عائد کی ہے جبکہ سماجی تقریبات اور کمرشل پروگرام بھی منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ علاوہ ازیں ہوٹلوں میں کھانا فراہم کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے ، ہوٹلوں میں صرف تیار شدہ کھانا فروخت کیاجاسکتا ہے۔
احتیاطی تدابیر کے تحت سینما گھروں کو بھی عارضی طورپر بند کردیاگیا ہے جبکہ مارکیٹوں اورکمرشل پلازوں میں داخلے کے لیے ’توکلنا‘ ایپ میں رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیاہے۔
 

شیئر: