Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودائزیشن اور اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر19 غیر ملکی گرفتار

سعودائزیشن کی خلاف ورزی پر6 دکانیں سیل کی گئی(فوٹو، سبق)
ریاض ریجن میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کی تفتیشی ٹیموں نے سعودائزیشن اور محنت کے قانون کی خلاف ورزیوں پرمتعد کے چالان کیے جبکہ 19 غیر ملکیوں کو بھی گرفتار کیاگیا۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق وزارت افرادی قوت کے ذیلی تفتیشی ادارے کی ٹیموں نے ریجن میں 400 سے زائد تفتیشی دورے کیے جن میں 79 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی۔
تفتیشی ٹیموں نے سعودائزیشن کی خلاف ورزی پر 6 دکانیں بھی سیل کیں جبکہ اقامہ اور محنت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 19 غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے انکے خلاف کارروائی کی گئی۔

 خواتین کے ملبوسات والی دکانوں پر مردوں کا کام کرنا منع ہے(فوٹو، سبق)

وزارت کی جانب سے مارکیٹوں میں متعدد پیشے سعودیوں کےلیے مخصوص کیے ہیں جن پر غیر ملکیوں کے کام کرنے کی اجازت نہیں ۔
تفتیشی ٹیموں کی جانب سے ایسی دکانیں جہاں سعودیوں کو متعین کیاجانا ضروری ہے وہاں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف چالان کیے گئے۔
اس حوالے سے وزارت افرادی قوت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون مارکیٹوں کے علاوہ کرایے پر گاڑیاں فراہم کرنے والی دکانوں اور خواتین کے ملبوسات فروخت کرنے والی دکانوں میں سعودیوں کو روزگار فراہم کرنا لازمی ہے ایسی دکانوں میں غیر ملکیوں کے کام کرنے پر پابندی عائد ہے۔
سعودی ائزیشن کا مقصد زیادہ سے زیادہ مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے اس پالیسی پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔

وزارت افرادی قوت کی ٹیموں نے 400 سے زائد تفتیشی دورے کیے (فوٹو، سبق) 

قانون کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کے مالکان کے خلاف کاررائی کی جاتی ہے ابتدائی طورپر انہیں انتباہی نوٹس جاری کیے جاتے ہیں جن پر عمل نہ کیاجائے تو دکانیں سیل کردی جاتی ہیں۔

شیئر: