Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا ایپ جزوی طور پر کام کرنے لگی 

ایپ سروس تکنیکی خرابی کی وجہ سے معطل تھی۔(فوٹو عرب نیوز)
 سعودی عرب میں’توکلنا‘ ایپ تکنیکی خرابی کی اصلاح کے بعد جزوی طور پر موثر کردی گئی ہے۔
گزشتہ دو دنوں سے ایپ سروس تکنیکی خرابی کی وجہ سے معطل پڑی ہوئی تھی۔ 
اخبار 24 کے مطابق توکلنا ایپ نے صارفین کو مشکل سے بچانے کے لیے ایس ایم ایس سروس شروع کردی تھی تاکہ انہیں تجارتی مراکز اور ایسے کسی بھی مقام پر جانے سے نہ روکا جائے جہاں توکلنا ایپ کے بغیر داخلہ منع کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی وزارتوں، محکموں، سرکاری اداروں اور تجارتی مراکز نے پابندی لگادی ہے کہ توکلنا ایپ کے بغیر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 
بیان میں کہا گیا ہے کہ توکلنا ایپ ابھی جزوی طور پر بحال کی گئی ہے۔ اصلاح کا کام مکمل ہوتے ہی سرکاری بیان جاری کیا جائے گا۔ اس کے بعد تمام افراد اور ادارے اس سے معمول کے مطابق پھر استفادہ کرنے لگیں گے۔
قبل ازیں سعودی محکمہ برائے اعداد وشمار اورمصنوعی ذہانت ’سدایا‘ کے ترجمان ماجد الشھری نے بتایا تھا کہ ’توکلنا‘ ایپ پر گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 200 ملین سے زائد رجسٹریشن کی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔

’توکلنا‘ ایپ پر گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 200 ملین سے زائد رجسٹریشن ہوئی ہے(فوٹوٹوئٹر)

لوگوں کی مشکلات وقتی طور پر حل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ابشر اور توکلنا کے رجسٹر صارفین کے لیے ایس ایم ایس سروس بھی متبادل کے طورپرجاری کی گئی تھی۔
 سعودی عرب میں محکمہ صحت نے گزشتہ برس کورونا وائرس سے متعلق معلومات اور مدد کے لیے توکلنا ایپ کا آغاز کیا تھا۔اب توکلنا ایپلی کیشن میں کورونا ویکسینیشن سے متعلق معلومات شامل کر کے اسےاپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

شیئر: