جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی حوثی کوشش ناکام بنادی گئی
’حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات، نجی املاک اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش میں ہے‘ (فائل فوٹو: العربیہ)
سعودی سیکیورٹی فورس نے حوثی ملیشیا کی طرف سے داغا جانے والا ڈرون ناکارہ بنا دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ’حوثی باغیوں نے آج اتوار کو علی الصباح جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے‘۔
’راڈار پر اطلاع ملتے ہیں سعودی فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حوثی ڈرون کو فضا میں نشانہ بناکر ناکارہ کر دیا ہے‘۔
’حوثی ڈرون کی فضا میں تباہی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا سعودی عرب کی تنصیبات، نجی املاک اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش میں ہے‘۔
’ملیشیا کے یہ مذموم اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں‘۔