کورونا کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس آج ہوگی
’ٹوئٹر پر خصوصی ہیش ٹیگ کے ذریعہ عوام الناس بھی مقررین سے سوالات کرسکتے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
ملک میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال اور حفاظتی تدابیر سے آگاہی دینے کے لیے وزارت صحت کے تحت آج اہم پریس کانفرنس ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کورونا وائرس کی صورتحال، مریضوں کی تعداد اور کیفیت کے علاوہ صحت تدابیر کے حوالے سے شرکا کو بریفنگ دیں گے۔
جبکہ وزارت داخلہ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل طلال الشلہوب سیکیورٹی اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگاہی دیں گے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’پریس کانفرنس کے مقررین سے عوام الناس بھی سوالات پوچھ سکتے ہیں، وزارت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی ہیش ٹیگ کے ذریعہ سوالات کیے جاسکتے ہیں‘۔