Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

المجاردہ میں تفتیشی دورے، 6 دکانیں بند، 34 کلو غذائی اشیا ضبط

’شہر کے تمام ریستوران، بوفے، کیفے، باربر شاپس اور مختلف دکانوں میں حفاظتی تدابیر کا جائزہ لیا گیا‘ (فوٹو: سبق)
المجاردہ کمشنری میونسپلٹی نے تفتیشی دورے کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر 6 دکانیں بند جبکہ 34 کلو غیر معیاری غذائی مواد ضبط کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’بلدیہ کے سربراہ عایض المحجانی کی نگرانی میں شہر بھر میں تفتیشی دورے ہوئے ہیں‘۔
’شہر کے تمام ریستوران، بوفے ، کیفے مراکز، باربر شاپس اور مختلف دکانوں میں حفاظتی تدابیر کا جائزہ لیا گیا‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’شہر کے پبلک مقامات، پارکس اور تمام بازاروں میں تفتیشی دورے جاری رہیں گے‘۔
’تمام دکانوں کے مالکان سمیت گاہکوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں‘۔
’کسی بھی دکان میں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھی گئی تو فوری کارروائی ہوگی، کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی‘۔
بلدیہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ جہاں کہیں بھی کوئی خلاف ورزی دیکھیں تو 940 پر کال کرکے ہمیں مطلع کریں‘۔
 
 

شیئر: