مکہ میں پولیو مہم تاہدایت ثانی ملتوی
’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے جاری احتیاطی تدابیر کے باعث ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ ریجن میں محکمہ صحت نے کہا ہے کہ پولیو کے انسداد کے لیے شروع کی جانے والی مہم تاہدایت ثانی ملتوی کر دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے کے ترجمان حاتم المسعودی نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے جاری تدابیر کے باعث پولیو مہم ملتوی کی گئی ہے‘۔
’مکہ مکرمہ ریجن میں پولیو مہم کا آغاز آئندہ ہفتے مقرر تھا جسے اب تاہدایت ثانی ملتوی کیا گیا ہے‘۔
’فیصلے سے تمام صحت اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ نئی تاریخ کا فیصلہ ہوتے ہی اعلان کر دیا جائے گا‘۔