مدینہ منور میں وزارت تجارت کے 337 تفتیشی دورے
’تفتیشی ٹیموں نے شہر کی مختلف مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کا دورہ کیا ہے جہاں ایس او پیز کی کی پابندی کا جائزہ لیا گیا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت تجارت کی ٹیموں نے مدینہ منورہ میں کل پیر کو 337 تفتیشی دورے کیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تفتیشی دورے کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر 7 دکانوں کے خلاف کارروائی ہوئی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تفتیشی ٹیموں نے شہر کی مختلف مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کا دورہ کیا ہے جہاں ایس او پیز کی کی پابندی کا جائزہ لیا گیا ہے‘۔
’تمام مارکیٹوں اور شاپنگ مالز میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کے علاوہ سینیٹائزکی موجودگی اور داخلہ دروازوں پر آنے والوں کے درجہ حرارت کو ناپنے کے آلات کا بھی جائزہ لیا گیا ‘۔
’بازاروں میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوئی ہے‘۔