سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس نے العیص کمشنری میں اے ٹی ایم سے کرنسی نوٹ چوری کرنے کی کوشش کرنے والے تین غیرملکیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مدینہ پولیس کا کہنا ہے کہ العیص میں مقیم تین پاکستانی اے ٹی ایم توڑ کر اسے کھینچ کر لے جانے کی کوشش کررہے تھے تاہم وہ اس سے رقم نکالنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
مدینہ پولیس نے بتایا کہ ملزمان واردات کرکے روپوش ہوگئے تھے۔ سراغرسانوں نے شناخت کرکے ان تک رسائی حاصل کرلی۔
پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے بیان درج کرلیا مقدمہ چلانے کے لیے انیہں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔