Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کی مجرمانہ کارروائیوں کی روک تھام کے لئے اقدام کیا جائے، مملکت

نیویارک: سعودی عرب نے سلامتی کونسل سے بین الاقوامی سمندر میں تیل لے جانے والے بحری جہاز پر حوثی حملے پر مذمتی بیان جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوامتحدہ بین الاقوامی سمندری گزرگاہ کی سلامتی اور حوثی ملیشیا کی مجرمانہ کارروائیوں کی تھام کے لئے اقدام کرے۔
مزید پڑھیں:حوثیوں نے اب تک 107میزائل اور66گولے داغے ، کرنل المالکی
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے وفدنے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ حوثی ملیشیا اور اس کی پشت پناہ قوت کی طرف سے خطے میں پیدا ہونے والے خطرات کی روک تھام کے لئے تدابیر اختیار کی جائیں۔ عالمی قرار نمبر 2216اور2231پر عمل درآمد پرکو یقینی بنائے ۔بین الاقوامی سمندر میں سعودی بحری جہاز پر حملہ مجرمانہ کارروائی ہے جس پر سعودی عرب پرزور مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب بین الاقوامی سمندر میں حوثی ملیشیا کی طرف سے پیدا ہونے والے خطرات پر فکر مند ہے۔ بحری جہاز پر حوثی حملہ دراصل تجارتی گزرگاہ کی سلامتی پر حملہ ہے۔
 

شیئر: