Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا میں خواتین تصویر چھپا سکتی ہیں؟

’مائی اکاؤنٹ میں تصویر ظاہر کرنے یا چھپانے کا آپشن موجود ہے‘ ( فوٹو: الریاض)
توکلنا ایپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ خواتین صارفین اگر چاہیں تو اپنی تصویر چھپا سکتی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق توکلنا سے ایک خاتون صارف نے پوچھا ہے کہ ’سرکاری اداروں اور تجارتی مراکز میں داخل ہونے کے لیے توکلنا دکھانا پڑتا ہے مگر اس میں اپنی تصویر کو کیسے چھپایا جایائے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اگر خاتون اپنی تصویردکھانا نہیں چاہتی تو ایپ میں ’مائی اکاؤنٹ میں جائے، وہاں تصویر ظاہر کرنے اور چھپانے کا آپشن موجود ہے‘۔
توکلنا انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اگر ایپ کام نہیں کر رہی یا کام کرتے اچانک رک گئی تو مارکیٹ میں جاکر اسے اپ ڈیٹ کرنا چاہئے‘۔
اگر ایپ رجسٹریشن کرنے کے لیے ابشر اکاؤنٹ نہ ہو یا موبائل نمبر رجسٹرڈ نہ ہو تو کسی بھی ابشر صارف سے موبائل نمبر کا اندراج کرایا جاسکتا ہے۔

شیئر: