ادارہ امر بالمعروف میں توکلنا ضروری
’تمام دفاتر میں داخل ہونے سے پہلے ایپ دکھانا لا زمی قرار دیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے دفاتر میں داخل ہونے کے لیے توکلنا ایپ ضروری ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں قائم تمام دفاتر میں داخل ہونے سے پہلے ایپ دکھانا لا زمی قرار دیا گیا ہے‘۔
دوسری طرف مکہ مکرمہ ریجن میں ادارے کے سربراہ فواد بن سعود العمری نے کہا ہے کہ ’تمام دفاتر میں حفاظتی تدابیر سخت کردی گئی ہیں‘۔
’دیگر سرکاری اداروں سے آہم آہنگ ہوتے ہوئے توکلنا کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے‘۔