Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روڈ نیٹ ورک منظم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نیا نظام

اس کا مقصد نئے سسٹم کو چلانے کے لیے اپنے وسائل پر انحصار کرنا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے مملکت کے روڈ نیٹ ورک کو منظم کرنے اور اس کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نیا نظام اپنایا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ نظام سڑکوں کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے،تجزیہ کرنے،ضروری دیکھ بھال اور مرمت کا نظام ری شیڈول کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔
کام کا طریقۂ کار متعدد عناصر پر منحصر ہے جن میں تعمیراتی اورعملی کارکردگی کا جائزہ شامل ہے۔ یہ بحالی کی ترجیحات کی بھی وضاحت کرتا ہے۔
سعودی وزارت ٹرانسپورٹ کا مقصد نئے سسٹم کو چلانے کے لیے اپنے وسائل پر انحصار کرنا ہے۔

شیئر: