Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وصول ٹرانسپورٹ پروگرام میں سعودی خواتین کیلئے خصوصی رعایت

خواتین کے لیے امداد ی سکیم کی مدت میں24 ماہ تک توسیع کر دی ہے۔(فوٹو سعودی گزٹ)
ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ(ہدف )نے سعودی عرب میں ٹرانسپورٹیشن سپورٹ  پروگرام "وصول" کے ساتھ رجسٹرڈ سعودی ملازم خواتین کے لیے امداد ی سکیم کی مدت میں 12 ماہ کی بجائے 24 ماہ تک توسیع کر دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس پروگرام کے نئے طریقہ کار کے مطابق امداد سے مستفید ہونے والی خواتین  ہر سفر کی  ٹکٹ پر 80 فیصد کی رعایت حاصل کرسکتی ہیں۔

ٹرانسپورٹیشن سپورٹ  پروگرام "وصول" میں رجسٹرڈ ملازم خواتین کو فائدہ ہوگا۔ (فوٹو عرب نیوز)

اس رعایتی سکیم کے تحت 6 ہزار ریال سے کم تنخواہ پانے والی خواتین کو  ماہانہ  1100ریال کی امداد حاصل ہو سکے گی۔
اس کے علاوہ  6 ہزار سے 8 ہزار ریال  ماہانہ اجرت پر کام کرنے والی خواتین کے لیے یہ امداد 800 ریال ماہانہ تک ہوگی۔
سعودی وزارت  نقل و حمل کے ذریعہ یہ خدمت لائسنس یافتہ کمپنیوں کو فراہم کی جارہی ہے تا کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور اعلی معیار کی خدمات کو برقرار رکھا جاسکے۔

ہدف کی جانب سے یہ خدمت مملکت کے 13 علاقوں میں مہیا کی گئی ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

وصول پروگرام میں اس خدمت کے لیے  مملکت کے 13 علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان میں  ریاض ، مکہ مکرمہ ،  الشرقیہ ریجن ، مدینہ منورہ ، تبوک ، عسیر ، قصیم ، حائل ، جازان ، شمالی سرحد ، نجران ، الجوف اور الباحہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ نجی شعبے میں کام کرنے والی خواتین  http://wusool.sa کے ذریعے  اپنی رجسٹریشن کراسکتی ہیں۔
 

شیئر: