گاڑی چوری اور پولیس کی تضحیک پر شہری گرفتار
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی تھی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ریاض ریجن میں گاڑیاں چوری کرنے اور سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی تضحیک کرنے پر ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔
ویب نیوز ’عاجل‘ نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ریاض ریجن میں ایک شخص نے مسروقہ گاڑی کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی تھی۔
ویڈیو میں ملزم نے شاہراہ عام میں مسروقہ گاڑی غلط روڈ پر چلائی جس سے سنگین حادثے کا بھی خطرہ تھا ۔ ڈرائیونگ کے دوران ملزم نے اپنے غلط کام پر خود ستائشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو تصحیک کا نشانہ بنایا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف گاڑیاں چوری اور سنگین ٹریفک خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔
ملزم کو تحقیقاتی ادارے کے حوالے کردیا گیا جہاں اس کے ماضی کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے بعد مقدمہ عدالت میں بھیجا جائے گا۔