’مملکت میں کورونا کے ایکٹیوکیسزکی تعداد دو ہزار 714 ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز رواں ماہ مسلسل 300 سے زیادہ سامنے آرہے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ’ اتوار کو گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 322 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 382 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید چار مریض چل بسے۔ جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 459 ہو گئی ہے۔‘
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیوکیسزکی تعداد دو ہزار 714 ہے، جن میں سے 459 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 167 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 64 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مکہ ریجن میں کورونا کے 40 مریض سامنے آئے جبکہ القصیم ریجن میں مریضوں کی تعداد 9 رہی۔ مدینہ منورہ اورعسیر ریجن میں سات، سات افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
حائل ،الجوف اور جازان ریجن میں پانچ، پانچ، الحدود الشمالیہ اور نجران ریجن میں چار، چار ، تبوک ریجن میں تین جبکہ الباحہ ریجن میں دو مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 72 ہزار 732 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 63 ہزار 585 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔