بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل آٹھ ماہ تک ماہانہ ترسیلات زر دو ارب ڈالر سے زائد بھجوانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ترسیلات زر کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر جب کہ متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر ہے۔
سوموار کو ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’جنوری 2021 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے دو ارب 27 کروڑ ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھیجی ہیں۔ یہ مسلسل آٹھواں مہینہ ہے کہ ترسیلات زر دو ارب ڈالر سے زائد ہیں۔‘
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’آج کی تاریخ تک گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں یہ 24 فیصد اضافہ ہے۔ یہ ہمارے ملک کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔ میں اس پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں۔‘
مزید پڑھیں
-
اوور سیز پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقُوم میں ریکارڈ اضافہNode ID: 499276
-
سعودی بینک چوبیس گھنٹے ترسیل زر کی سہولت فراہم کریں گےNode ID: 514081
-
غیر ملکیوں کی ترسیل زر بڑھ گئی، 19.3 فیصد ریکارڈ اضافہNode ID: 536986
پاکستان کے مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ’جنوری 2021 میں ترسیلات زر 2 ارب 27 کروڑ 36 لاکھ ڈالر رہیں۔‘
رواں سال جنوری میں ترسیلات سال گزشتہ جنوری 2020 کی نسبت 19 فیصد زیادہ رہیں۔
جنوری 2021 میں ترسیلات زر دسمبر 2020 میں دو اعشاریہ ارب ڈالرز کے مقابلے میں کچھ کم رہی ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا جنوری ترسیلات زر کا حجم 16.5 ارب ڈالر رہا جو سال گزشتہ سے 24 فیصد زائد ہے۔
حسب سابق جولائی تا جنوری ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب سے یعنی 4.5 ارب ڈالر رہا۔ اس عرصے میں متحدہ عرب امارات سے 3.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، برطانیہ سے دو اعشاریہ دو ارب اور امریکہ سے ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
Remittances from overseas Pakistanis were $2.27 bn in Jan, up 19% over Jan 2020 - 8th consecutive month of remittances above $2b. To date in this fiscal year they are up 24% compared to last yr. This is a record for our country and I thank our overseas Pakistanis.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 15, 2021