ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 50 ہزار ڈالر سے زائد ہو گئی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق منگل کو یورپین ٹریڈنگ کے دوران بٹ کوائن کی قیمت 50 ہزار پانچ سو 47 ڈالر اور 70 سینٹ تک جا پہنچی جو بعد میں 49 ہزار دو سو 13 ڈالر اور 54 سینٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔
کارپوریٹ سیکٹر کے بڑے بڑے ناموں کی جانب سے بھی دنیا کی مشہور ترین ورچوئل کرنسی کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
-
34سالہ برطانوی بٹ کوائن کا ارب پتی بن گیاNode ID: 273976
-
بٹ کوائنز کے بدلے 20 لاکھ یورو کے جعلی نوٹNode ID: 301471
-
لاہور میں ڈکیتی، غیر ملکیوں سے ’بٹ کوائن‘ ہتھیا لیے گئےNode ID: 541251
رواں سال کے آغاز سے اب تک اس کرپٹو کرنسی کی قیمت میں 75 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔
ٹریڈنگ سے وابستہ ایک ماہر نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر تک جا سکتی ہے۔‘
بٹ کوائن کی قیمت میں گذشتہ برس مارچ سے اس وقت اضافہ ہونے لگا جب آن لائن پیمنٹ کمپنی پے پال نے کہا کہ ’وہ اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کو کرپٹو کرنسی کے استعمال کی اجازت دے گا۔‘
گذشتہ ہفتے ایلون مسک کی الیکڑک کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کی جانب سے بٹ کوائن میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے اس کی قیمت 45 ہزار ڈالر تک جا پہنچی تھی۔
اس کے علاوہ ٹیسلا نے اس کی گاڑیاں خریدنے والے گاہکوں سے ورچوئل کرنسی قبول کرنے کے منصوبوں کا اعلان بھی کیا ہے۔
